صدر مملکت کی عمران خان سے طویل ملاقات، کیا بات ہوئی ؟


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ملکی صورتحال سے آگاہ کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے پولیس لائنز پہنچے جہاں ان کی 2 گھنٹے سے زائد ملاقات رہی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے عمران خان کو گزشتہ 3 روز میں پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے حوالے سے بھی عمران خان کو تفصیلی آگاہ کیا گیا اور القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جو ڈاکٹرز نہ کر سکے، نیب کی مہمان نوازی نے کر دکھایا، احسن اقبال

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور مذاکرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے اور آج رات پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں رہنے کا حکم دیا۔ اس دوران عمران خان کو اہلخانہ سمیت لوگوں سے ملاقات کی بھی اجازت دی گئی۔


متعلقہ خبریں