عمران خان کی گرفتاری، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا بیان آ گیا


نیویارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کارروائی میں قوانین کا احترام کیا جائے۔

پاکستان کی صورتحال پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا بیان آ گیا۔ انتونیو گوتیرس نے تمام فریقین سے تشدد سے باز رہنے کی اپیل کر دی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف کارروائی میں قوانین کا احترام کیا جائے۔

ترجمان کے مطابق انتونیو گوتیرس نے پرامن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر اور عمران خان کے خلاف قانون کی عملداری میں قوانین کے احترام پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ کے باہر احتجاج پر پابندی عائد

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2 روز قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا۔ جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

گزشتہ روز نیب نے عدالت سے عمران خان کا 14 روزہ ریمانڈ مانگا تاہم عدالت نے عمران خان کو 8 روزہ ریمانڈ منظور کیا۔


متعلقہ خبریں