شہباز شریف اور حمزہ شہباز کرپشن ریفرنس میں بے گناہ قرار


احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو کرپشن ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں آج وزیراعظم شہباز شریف اور انکے بیٹے شہباز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنس کیس میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیب ریفرنس کو بند کرنے اور ترمیمی آرڈیننس سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔

عمران خان کی گرفتاری سے افواج پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، حکومتی ذرائع کا دعویٰ

سپلیمنٹری ریفرنس کے مطابق نیب کو اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف انکوائری کے دوران کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے نیب کے تفتیشی سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کی تھی۔

عمران خان پولیس لائن ہیڈکوارٹر منتقل

دورانِ سماعت شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی جبکہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی تھی۔


متعلقہ خبریں