پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کس بات پر مان گئی تھی؟ قمر زمان کائرہ کا بڑا انکشاف

ایاز صادق کا بیان غلط بیانی کے زمرے میں آسکتا ہے، قمر زمان کائرہ

فوٹو: فائل


وزیراعظم کے مشیر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے  انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی مان گئی تھی کہ بجٹ پیش ہوگا اور جولائی میں اسمبلیاں تحلیل پونگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب بارے کوئی فیصلہ ہوایا نہیں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

پاکستان ٹونائیٹ ود ثمرعباس میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات تحریک انصاف نے سبوتاژ کیے ہیں ۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ آج چیف جسٹس نے حیران کن باتیں کی ہیں ،آئین میں کہاں لکھا ہے کہ مذاکرات کرائے جائیں ۔

معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہئے،چیف جسٹس

قمرزمان کائرہ نے بھی جسٹس مظاہر اکبر نقوی کیخلاف ریفرنس پی اے سی کو بجھوانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں سپریم جوڈیشل کونسل کو جلد ریفرنس کا فیصلہ کرنا چاہیے ۔

عمران خان کہہ چکے انتخابات آگے ہونے سے فرق نہیں پڑتا، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ کے بقول عمران خان سے نمٹ لیا جائے گا جبکہ چوہدری پرویز الہی اگر بڑھکیں لگا کر حکومت کی سانسیں اکھاڑ سکتے ہیں  تو اکھاڑ کر دکھائیں ۔


متعلقہ خبریں