10ہندو خاندانوں کے 50افرادنے کلمہ طیبہ پڑھ لیا


صوبہ سندھ کی میرپور خاص ڈویژن میں دس ہندو خاندانوں کے تقریباً پچاس افراد نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔

موقر قومی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام قبول کرنے کی یہ تقریب مدرسہ بیت الایمان، نیو مسلم کالونی میں منعقد کی گئی، اس تقریب میں وزیرمذہبی امور کے صاحبزادے محمد شمروز خان اور سینیٹر طلحہ محمود بھی شریک ہوئے۔

مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پادری نے اسلام قبول کر لیا

اس موقع پر مدرسے کے معلم قاری تیمور راجپوت کا کہنا تھا کہ تمام ہندو افراد نے اپنی رضامندی کے ساتھ اسلام قبول کیا ہے، ان افراد پر کسی حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا، اسلام قبول کرنے سے پہلے تمام افراد سے پہلے پوچھا گیا کہ اسلام قبول کرنے کے لئے ان پر کوئی دباؤ تو نہیں ہے۔

اس تقریب میں درجنوں مقامی مسلمانوں بھی شریک ہوئے، رپورٹ کے مطابق نو مسلم افراد کے لیے 2018ء میں بنائی گئی ایک عمارت میں یہ خاندان مقیم رہیں گے۔

نماز عید کے دوران شور کی شکایت لیکر آنے والا اسلام قبول کرکے واپس لوٹ گیا

جہاں پر وہ چار ماہ قیام کریں گے اس دوران دین اسلام کی تعلیمات حاصل کریں گے، مدرسے کی جانب سے ان کے لباس، کھانے پینے اور علاج معالجے کا انتظام کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں