پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پروگرام، ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کا اجرا ہو گا

IMF

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کردیا گیا


واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاکستان کے لیے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ ضروری فنانسنگ اور معاہدوں کی حتمی شکل اختیار کرنے کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر نویں ریویو کو مکمل کرنے پر کام جاری رکھا ہوا ہے۔

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے نیا آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑے گا، اکانومسٹ

برطانوی خبر رساں ایجنسی ’روئٹرز‘ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ بیل آؤٹ پروگرام کے لیے نویں ریویو کو مکمل کرنے پر جو کام ہو رہا ہے اس کے تحت ملک کو ایک ارب دس کروڑ ڈالرز جاری کیے جائیں گے۔

مشن چیف ناتھن پورٹر کے مطابق آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے لیے تکنیکی کام سمیت پاکستانی حکام کو پالیسیوں پر عمل درآمد کرانے میں مدد کر رہا ہے۔

امریکہ کا پاکستان سے آئی ایم ایف اصلاحات پر عمل کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پاکستان کی قومی اسمبلی سے ماہ جون کے اواخر تک منظور کرایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے طے شدہ شرائط کے تحت پاکستان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ جون میں ختم ہونے والے رواں مالی سال میں اس کی ادائیگیوں کے توازن کے فرق کو دو طرفہ اور کثیر الجہتی فنانسنگ سے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

پیٹرول سبسڈی سکیم، حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ڈٹ گئی

یاد رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ دوست ممالک کی جانب سے مالی معاونت کے وعدے کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں