خدیجہ تشدد کیس: ملزم کی رہائی پر از خود نوٹس


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خدیجہ تشدد کیس کے ملزم کی لاہور ہائی کورٹ سے بریت کا نوٹس لے لیا ہے۔

قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی  پر چاقو کے وار کر کے زخمی کرنے والے ملزم شاہ حسین کو پیر کے  روز لاہور ہائی کورٹ نے بری کر دیا تھا، اس سے قبل سیشن عدالت نے ملزم کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی جسے اپیل میں کم  کر کے پانچ سال کر دیا تھا۔

دو سال قبل ملزم شاہ حسین نے اپنی کلاس فیلو خدیجہ صدیقی پر اس کی چھوٹی بہن کے سامنے خنجر کے 23  وار کیے تھے تاہم وہ اس قاتلانہ حملے میں بچ گئی اور ایک طویل قانونی جنگ لڑنے کے بعد ملزم کو سزا ہوئی تھی، اس دوران خدیجہ صدیقی کو مبینہ طور پر دھمکیوں اور دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

ملزم شاہ حسین ایڈووکیٹ لاہور کے معروف وکیل تنویر ہاشمی کا بیٹا ہے اور کہا جاتا ہے کہ باپ نے بیٹے کی زندگی بچانے کے لیے مبینہ طور پر اپنا اثرورسوخ استعمال کیا ہے۔


متعلقہ خبریں