باجوہ نے حسین حقانی کو میرے خلاف ہائر کیا، پاکستان تباہ کرنا ہے تو مارشل لا لگا دیں، عمران خان

پاور شو کرنیکا فیصلہ، دو ہفتوں کی بات ہے، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے حسین حقانی کو میرے خلاف ہائر کیا، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کو تباہ کرنا ہے تو مارشل لا لگا دیں۔

وزرائے اعظم کی گردنیں لینے کا رواج ختم، عدالتی فیصلوں کا ٹرائل کیا جائے، خواجہ آصف

انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا بھارت کی آئیڈیالوجی پاکستان کیخلاف ہے، بھارت کی عزت ان کی آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا میں نے پوری کوشش کی کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا سمجھ نہیں آرہا نگران حکومتیں کس طرح کام کر رہی ہیں؟ اداروں کو تباہ اور پولیس کو غلط استعمال کیا جارہا ہے، گھر توڑے جارہے ہیں، وہ کام ہورہے ہیں جو کبھی ہوئے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا میں نے اپنے ایم پی ایز کو استعفے دینے کے لیے رضا مند کیا،آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں، یہ جان کر اسمبلیاں توڑیں، آئین میں لکھا ہے کہ 90 دنوں میں الیکشن ہوں گے، ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ الیکشن اکتوبر میں ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی مدد کی۔

سپریم کورٹ کے 8 ججز ن لیگ کے نشانے پر ہیں، مریم نواز کیخلاف فوجداری مقدمہ کر رہے ہیں، فواد چودھری

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا مشرف دور سے ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ ان دونوں خاندانوں نے ملک کا پیسہ لوٹا، نواز شریف اور زرداری نے ہمیشہ کرپٹ لوگوں کو نوازا۔


متعلقہ خبریں