عیدالفطر پر پاکستان ریلوے کا خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے کا عید کے موقع پر5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان ریلوے کی طرف سے عیدالفطر کے موقع پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید منا سکیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد آفتاب اکبر کی منظوری کے بعد باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین 12جون کو کراچی سٹی سے دن 11بجے روانہ ہو گی اوراگلے روز رات 10بج کر30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔

کوئٹہ سے گیارہ بج کر 30 منٹ پر روانہ ہونے والی دوسری ٹرین رات آٹھ بجے راول پنڈی پہنچے گی۔ 13 جون کو تیسری ٹرین کراچی سے فیصل آباد جائے گی۔

14 جون کو دو خصوصی ٹرینیں راول پنڈی سے ملتان اور ملتان سے راول پنڈی کے لئے چلائی جائیں گی۔

پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے رمضان پیکیج کا اعلان بھی کیا ہے جس کے مطابق ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ پر 20 فیصد رعایت ہوگی ۔

خصوصی رمضان پیکیج کا اطلاق یکم رمضان سے 20رمضان تک ہوگا، اس کے بعد عید کے دنوں میں مسافروں کو خصوصی رعایت بھی دی جائے گی ۔


متعلقہ خبریں