10 سفارتکاروں کی بےدخلی کا حکم


ماسکو: روس نے ناروے کے 10 سفارتکاروں کی بےدخلی کا حکم جاری کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے سے 15 روسی سفارتکارں کی ملک بدری پر روس نے بھی ناروے کے10 سفارتکاروں کو بےدخل کرنے کا حکم دے دیا۔

ماسکو میں ناروے کے سفیر کو اطلاع دی گئی ہے کہ روس نارویجئن سفارتخانے میں کا کرنے والے 10 سفارتکاروں کو بےدخل کر رہا ہے۔

ناروے کی وزارت خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماسکو نے ہمارے 10 سفارت کاروں کو ناقابل قبول قرار دیا۔ جس کے بعد وزارت خارجہ کے ترجمان راگن ہلڈ ایچ نے سفارتکاروں کو تھوڑے ہی وقت میں روس چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ 15 روسی سفارتی عملے کو ناروے سے ملک بدر کیے جانے پر ایسا اقدام اٹھایا جا رہا ہے جو مبینہ طور پر جاسوسی کے ملزمان تھے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا یورپی کمپنیوں کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے ناروے کے سفیر کو طلب کر کے 15 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ ناروے کے غیر دوستانہ اقدامات کے جواب میں دیگر اقدامات بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں