نگراں وفاقی وزراء کو قلمدان سپرد کر دیے گئے

نگراں وفاقی وزراء کو قلمدان سپرد کر دیے گئے| urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن کی جانب سے نگراں کابینہ میں شامل کیے گئے وزراء کے لیے قلمدانوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

منگل کے روز جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق عبداللہ حسین ہارون کووزارت خارجہ، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، وزارت دفاع اور وزارت دفاعی پیداوار کا قلمدان دیا گیا ہے۔

اعظم خان کو وزارت داخلہ،وزارت کیڈ اوروزارت نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیا ہے، وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج بھی اعظم خان کے پاس ہوگا۔

ڈاکٹرشمشاداخترکو وزارت خزانہ، شماریات اوروزارت منصوبہ بندی کاقلمدان دیا گیا ہے، وزارت تجارت اوروزارت انڈسٹریز پیدوارکااضافی چارج بھی ڈاکٹرشمشاداختر کےپاس ہوگا۔

یوسف شیخ کو وزارت وفاقی تعلیم پروفیشنل ٹریننگ کا چارج دیا گیا ہے، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزاور وزارت مذہبی امورکا اضافی چارج بھی یوسف شیخ کےپاس ہوگا۔

روشن خورشید بروچہ کو وزارت انسانی حقوق، کشمیر و گلگت بلتستان امور اور وزارت سیفران کا قلمدان دیا گیا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر کو وزارت اطلاعات و نشریات، قومی تاریخ اور ادبی ورثہ سمیت وزرات قانون و انصاف اور وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان بھی حوالے کیا گیا ہے۔

قبل ازیں نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی تھی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے وزراء سے حلف لیا تھا۔


متعلقہ خبریں