پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو رہا کرنے کا حکم


شکارپور عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

شکار پور میں سوِل جج اعجاز حسین نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت  نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک جرم کی ایک ایف آئی آر ہوتی ہے، اس لیے مقدمہ خارج کیا جاتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ اس نوعیت کی علی امین گنڈاپور کے خلاف ایک سے زائد آیف آئی آرز درج ہیں۔ علی امین کےخلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج تھا۔

علی امین گنڈاپور گرفتار

اس سے قبل علی امین گنڈاپور کو سنٹرل جیل سکھر سے سیشن عدالت شکار پور پہنچایا گیا جہاں ریاست مخالف بیانات اور ٹویٹ کرنے پرعلی امین گنڈاپور پر مقدمہ درج تھا۔ علی امین گنڈاپور کی سیشن کورٹ آمد پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

خیال رہے کہ 21 اپریل کو خصوصی جج نے علی امین گنڈاپور کو سکھر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں