خلا سے حرمین شریفین کیسے دکھتے ہیں؟ حیران کن ویڈیو وائرل


متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے خلا باز سلطان النیادی نے حرمین شریفین کی خلا سے حیران کن ویڈیو جاری کردی۔

سلطان النیادی اس وقت امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے 6 ماہ کے خلائی مِشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں۔ انہوں نے رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر خلا سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ  کے مناظر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیے۔

سلطان النیادی کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ان بابرکت راتوں پر مسلمانوں کیلئے تحفہ ہے۔ یہ دو مقدس مساجد کی سرزمین، مملکت سعودی عرب ہے۔

اماراتی خلا باز کی طرف سے شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہے۔ ویڈیو میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کو روشنی سے جگمگاتا دیکھا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں