اسٹیٹ بینک جلد نئے کرنسی نوٹ کی فراہمی معطل کردے گا


کراچی: بینک دولت پاکستان کی جانب سے عیدالفطر 2018 کے لیے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی خدمت بہت جلد ختم کردی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلان کے بعد اب تک 23 لاکھ سے زائد افراد تازہ کرنسی نوٹوں کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔

31 مئی کو مرکزی بینک نے عید الفطر کے لیے عوام کو تازہ کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایک نئی مسیج سروس کا آغاز کیا تھا۔ جس کے تحت 12 سے 23 جون تک نئے نوٹ جاری کیے جانے تھے۔

یہ بھی دیکھیں: عیدالفطر 2018 کیلیے نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

اسٹیٹ بینک نے اس سروس کے لیے 27 لاکھ افراد کی حد مقرر کی تھی تاہم چار دن کے مختصر وقت میں ہی 23 لاکھ سے زائد افراد نے درخواست دے ڈالی۔

مرکزی بینک کے مطابق 2017 کے مقابلے میں رواں برس نئے نوٹوں کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بینک دولت پاکستان کے مطابق بینکوں میں کسٹمرز کی گنجائش اورنئے نوٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت کے پیش نظر اس نئے نظام کی حد مقرر کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں