سعودی عرب میں عید الفطر ہفتے کے روز ہونے کا امکان ہے۔
سعودی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
سعودی عرب میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان
واضح رہے کہ سعودی عرب میں عیدالفطر پر 21 سے 24 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔
رپورٹ مطابق سعودی عرب میں عید الفطر کی 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جو 21 اپریل بروز جمعہ سے 24 اپریل بروز پیر تک ہوں گی۔
تاہم سعودی عرب کے مرکزی بینک نے تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں میں پبلک ڈیلنگ 17 اپریل سے بند ہوجائیں گی اور 25 اپریل سے بینک دوبارہ کھلیں گے۔