عیدالفطر پر 5 کی بجائے 6 چھٹیاں ہونے کا امکان


وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی پانچ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے لیکن اب چھ چھٹیاں کرنے پر غور کررہی ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت عیدالفطر کی چھٹیاں پانچ کی بجائے چھ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اگر حکومت کی جانب سے اس کی منظوری دی جاتی ہے تو عید کی چھٹیاں جمعہ کی بجائے جمعرات سے شروع ہوں گی۔ اس طرح عید کی چھٹیاں 20 اپریل سے 25 اپریل تک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عید کب ہوگی ؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل اور ماہرین فلکیات کاکہناہے کہ رمضان کے تیس روزے ہونے کا امکان ہے اور عیدالفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں