بلوچستان: نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پارلیمانی کیمٹی بن گئی

بلوچستان: نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پارلیمانی کیمٹی بن گئیؔحئم ںعوس

کوئٹہ: بلوچستان میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے عہدے پر تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے لیے حکومت کی جانب سے سبکدوش ہونے والی صوبائی اسمبلی کے ممبران میر سرفراز چاکر ڈومکی، طاہر محمود خان اورمیر امان اللہ نوتیزئی کے نام دیے گئے ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی میں لیڈرآف اپوزیشن کی جانب سے آغا سید لیاقت علی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور نواب ثنااللہ خان زہری بطور رکن شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ بلو چستان کی جانب سے علاؤالدین مری، سردار شوکت پوپلزئی اور لیڈرآف اپوزیشن کی جانب سے اشرف جہانگیر قاضی اور محمد اسلم بھوتانی نگران وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور قائد حزب اختلاف عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان پانچ ملاقاتیں ہوئیں تھیں۔

صوبائی حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہونے کے بعد اب فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔

پارلیمانی کمیٹی آئین کے آرٹیکل 224 اے کی کلاز(2)کے تحت تین روز کے اندر نگراں وزیر اعلیٰ کے نام کو حتمی شکل دے گی بصورت دیگر معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں