لاہور والو! آپ کی ٹریننگ کر رہا ہوں، ضرورت پڑے تو نکلنا ہے، عمران خان

میں اور بشریٰ بیگم کل اسلام آباد جائیں گے، خدشہ ہے کہ ہمیں گرفتار کر لیا جائے، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور والو! سب سے زیادہ آپ کی ٹریننگ کر رہا ہوں، جب ضرورت پڑے تو آپ نے نکلنا ہے۔

حکمران اتحاد، سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل 2023 پر تا حکم ثانی عمل روکنے کا حکم مسترد

سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے اپنی زندگی کے تجربے سے جو سیکھا وہ آپ کو سکھلانا چاہتا ہوں، جب میں کھلاڑی تھا تو ہر روز پہلے سے زیادہ محنت کرتا تھا۔

شہباز شریف پرسخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارا وزیراعظم دنیا بھر میں مانگ کر ہمیں ذلیل کر رہا ہے، جس معاشرے میں عدل و انصاف ہو گا وہ ترقی کرے گا، ماضی میں چھوٹے چوروں کو سزا ملتی تھی لیکن بڑوں کو چھوڑ دیتے تھے تو قومیں تباہ ہوئیں۔

عمران خان نے استفسار کیا کہ لوگ یورپ کیوں جاتے ہیں؟  کیونکہ وہاں نظام بہتر ہے ، پاکستان میں وسائل زیادہ ہیں لیکن نظام نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل پر عمل درآمد روک دیا، حکمنامہ جاری

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہم ملک میں انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں تاکہ خوشحالی آئے۔


متعلقہ خبریں