الیکشن کب ہوں گے؟ فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، صدر عارف علوی


صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے عدالت کو فیصلہ کرنا چاہیے۔

پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوری ملک میں الیکشن اس وجہ سے ملتوی نہیں ہونا چاہییں کہ پیسے نہیں ہیں۔

میں نے کہا تھاپاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، ملک جمہوری راستے سے بھی نہیں اترے گا،الیکشن کب ہوں گے؟ سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی۔

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت چلتی رہے گی،ملک میں مارشل لاکسی صورت نہیں لگنا چاہیے،لائٹ موڈ میں بھی آمریت کی بات نہیں کرنی چاہیے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینا بہترین موقع تھا،ملکی تاریخ میں کبھی الیکشن پیسوں کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا۔

افواج پاکستان کی ملک کیلئے بہت قربانیاں ہیں،جب ملک میں دہشتگردی کیخلاف مختلف آپریشز چل رہے تھے تب بھی انتخابات ہوئے،مردم شماری کی وجہ سے بھی الیکشن ملتوی ہونے کی بات نہیں بنتی،سیاسی حکومت ان چیزوں سے بہانے پکڑنا چاہتی ہے۔

ابھی بھی بہت سی جماعتوں میں جمہوری لوگ موجود ہیں مگر پارٹی پالیسی کی وجہ سے خاموش ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ ارکان نے استعفے دیئے تو انہیں پہلے منظور نہیں کیا گیا بعد میں منظور ہوگئے،پارلیمان اور اسپیکر کبھی ایک بات کرتے ہیں کبھی دوسری،اس وقت ملک کاپارلیمان ادھورہ ہے۔

وزیراعظم نے کیا لکھا میں اس کاجواب نہیں دوں گا،وزیراعظم سے کوئی پرائیویٹ ملاقات نہیں ہوئی،کبھی کبھی غلط کیفیت میں بھی اچھا فیصلہ ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں