سحری میں یہ چیزیں کھانے سے گریز کریں


ماہرین کے مطابق سحری میں وہی چیزیں کھانی چاہئیں جو ناشتے میں کھائی جاتی ہیں، سحری میں غیر ضروری چیزیں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ 

ماہر غذائیت زینب غیور کے مطابق اگر ہم چاہتے ہیں کہ روزے میں پیاس کم سے کم لگے تو ضروری ہے کہ سحری میں کم سے کم نمک والی چیزیں کھائیں۔ سحری کے وقت اچار بالکل نہیں کھانا چاہیے کیونکہ اچار میں نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ نمک والی چیزیں زیادہ کھانے سے پیاس کا احساس بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

زینب غیور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سحری میں پراٹھا کھانے سے دن کے وقت سینے میں جلن یا تیزابیت ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ پراٹھے کی جگہ چپاتی کے ساتھ انڈہ یا سالن بھی کھایا جا سکتا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی سحری میں اچار کھانے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

رمضان کا پہلا عشرہ، مسجد نبویؐ میں زائرین کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ گئی

ماہر غذائیت کے مطابق سحروافطار میں دہی سے بنے لوازمات جیسے چنا چاٹ، فروٹ چاٹ یا دہی بھلے کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔ اس میں ملک سورس پروٹین کے ساتھ سلاد بھی آجاتا ہے جس کا استعمال رمضان میں عام طور پر کم کیا جاتا ہے۔

چائے یا کافی پینے کے حوالے سے ماہرین کا مشورہ ہے کہ چائے یا کافی سحری کا وقت ختم ہونے کے بالکل قریب نہ پیئیں بلکہ اس وقت لیں جب سحری میں کچھ وقت باقی ہو تاکہ بعد میں پانی پیا جاسکے۔


متعلقہ خبریں