عید کی خوشیاں دوبالا ،سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان


 عید الفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو ماہ اپریل کی تنخواہ و پنشن 17 اپریل کو ادا کرنے کے احکامات جاری۔

جنگ اخبار کے مطابق حکومت پنجاب نے عید الفطر کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو ماہ اپریل کی تنخواہ اور پنشن 17 اپریل کو ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیے اس بابت محکمہ خزانہ نے باقاعدہ احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی، کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کے لئے 4 سے 5 چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو دی جائیں گی، جس کا فیصلہ وزیراعظم اگلے ہفتے کریں گے کہ کب تک چھٹیاں دی جائیں۔

ذرائع کے مطابق اگر عید جمعتہ المبارک کو ہوتی ہے تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ 22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے، کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا تھا کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہٰذا رمضان تیس روزوں پر مشتمل ہو گا اور عید ہفتہ 22 اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں