ٹوئٹر کی چڑیا واپس آ گئی

فوٹو: فائل


نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا کو بحال کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر سربراہ ایلون مسک نے کچھ روز قبل ٹوئٹر کی چڑیا کو ڈوگی میم والے “کتے” سے تبدیل کر دیا تھا جس پر صارفین نے انتہائی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے بھی کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کی غلط معلومات، قانونی کارروائی کا اعلان

ٹوئٹر پر کچھ دن تک نیلی چڑیا غائب رہی اور اس کی جگہ کتے کی تصویر نظر آتی رہی تاہم اب ایک بار پھر ایلون مسک نے کتے کی جگہ نیلی چڑیا کو بحال کر دیا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے نیلی چڑیا کو تبدیل کرنے اور بحال کرنے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں