امریکہ کو سبق سکھائیں گے، ترک صدر

فائل فوٹو


انقرہ: ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والے انتخابات میں امریکہ کو سبق سکھائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات سے قبل حزب اختلاف سے ملاقات کرنے پر امریکی سفیر کو شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر عقل استعمال کریں وہ مسٹر کمال سے ملاقات کر رہے ہیں۔ یہاں ان کا رابطہ صرف صدر سے ہونا چاہیے۔

طیب اردوان نے امریکی سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے اب مکالمے کے لیے بند ہو گئے ہیں اور آپ مجھ سے اب نہیں مل سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی کے 25 ہزار قالین کی حیران کن خصوصیات

انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ کو سبق سکھانا ہے اور پھر آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ ایک سفیر کے فرائض کیا ہوتے ہیں اور وہ کیسے کام کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں