چیف جسٹس وزیراعظم کو بلاتے ہیں تو وہ پیش ہوں گے, عطا اللہ تارڑ

مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


 وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ مذاکرات اور بات چیت سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نےاسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا میثاق معیشت کرنا چاہتا ہوں، مگرہمیں چور ڈاکو کہا گیا، دیوار سے لگا یا گیا۔

کشمیر جیسے اہم ایشو پر یہ ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیارنہیں تھے،عمران خان نے بلاول بھٹو سے ہاتھ ملانا گوارا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ ہی ہے ،آرٹیکل 224 کہتا ہے پورے پاکستان میں نگران حکومتیں کرائیں گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کرائیں ہم تیار ہیں ،آئین کی تشریح کیلئے فل کورٹ بینچ بنایا جاتا ہے جس میں سب ججز رائے دیتے ہیں ۔

کل اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں اپنی بات رکھیں گے،حکومت کا نہیں سیاسی جماعتوں کابائیکاٹ ہے،چیف جسٹس وزیراعظم کو بلاتے ہیں تو وہ پیش ہوں گے۔


متعلقہ خبریں