شاہ محمود قریشی منتظر ہیں کہ عمران خان نا اہل ہوں اور وہ پارٹی سنبھالیں، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی منتظر ہیں کہ عمران خان نااہل ہوں اور وہ پارٹی سنبھالیں۔

بھٹو کا نواسہ آئین توڑنے والوں کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود

انہوں نے الزام عائد کیا کہ شاہ محمود قریشی سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کی توہین کررہے ہیں، دو مداریوں کے ہاتھ میں تین ڈگڈیاں ہیں وہ روز بجا رہے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے تین ججزکے حامی اور ترجمان بن گئے ہیں، معزجج کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

حکومت کا سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق کیس کے بائیکاٹ کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا عمرانی ٹولہ ہمیشہ آئین ، انصاف اور عوام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں