گھر میں گھسنے والے پی ٹی آئی مخالفین تھے، جمائما


پولیس کو دئیے گئے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ گھر میں گھسنے والوں کا تعلق پی ٹی آئی کے مخالفین سے تھا۔ چند روز قبل جمائما نے ٹوئٹر پر نا معلوم افراد کے گھر میں داخل ہونے تصاویر دیں تھیں۔

جمائما  کے گھر میں  نامعلوم افراد کے داخلے کی تحقیقات جاری ہیں۔ جمائما نے اسکاٹ لینڈ یارڈ پر بھی الزام عائد کیا ہےکہ انہوں نے گذشتہ نومبر میں مظاہرین کی جانب سے ان کے بیڈ روم میں گھسنے کی پریشان کن دھمکیوں کو نظر انداز کیا تھا ۔

جمائما نے میٹروپولیٹن پولیس سے اپیل کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ ان کے سابق شوہر کو قتل کرنے کی ناکام کوشش کے بعد ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے لئے مزید اقدامات کرے۔


متعلقہ خبریں