سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومتی اتحاد (پی ڈی ایم) کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 3 رکنی بینچ کا بائیکاٹ کر دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے التوا کے حوالے سے سپریم کورٹ کے بینچ اور ملکی سیاستی صورت حال پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 3 رکنی بینچ سے انصاف کی توقع نہیں ہے،بینچ کے بائیکاٹ کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں۔