لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کو پنجاب کے مرکزی شہرلاہور سے صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں کے لیے 458 اورقومی اسمبلی کی 14 نشستوں کے لیے 68 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 کے لئے ملک ریاض، غزالی سلیم بٹ، قیصر امین بٹ، عابد خان اور رانا اقبال خان سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ این اے 126 کے لیے مہراشتیاق احمد، شعیب خان نیازی اوراین اے 127 کے لیے پرویز ملک نے درخواستیں دی ہیں ۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 کے لیے شیخ روحیل اصغراور سہیل شوکت بٹ نے درخواستیں دی ہیں۔ سہیل شوکت بٹ نے این اے 129 کی لیے بھی درخواست جمع کرائی ہے ۔
این اے 123 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے عمرسہیل ضیابٹ اور خواجہ احمد حسان نے درخواستیں دی ہیں۔ این اے131 کے لیے چودھری عبدالرشید شاہد نے درخواست جمع کرائی ہے۔
این اے 132 پہ پی ایم ایل (ن) کے ٹکٹ کے لیے ملک غلام حبیب اعوان نے درخواست دی ہے۔ این اے 133 کے لیے زبیر گل، زعیم قادری اور رمضان بھٹی سمیت دیگرامیدواروں میں شامل ہیں۔
این اے 134 پہ ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے رانا خالد قادری اوررانا مبشراقبال نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
ن لیگ کے ٹکٹ کے لیے این اے135 سے سیف الملوک کھوکھر، این اے 136 سے افضل کھوکھر، سردارعادل عمراور چودھری عبدالغفور سمیت دیگر نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔