واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جیوری نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رسان ایجنسی کے مطابق مین ہٹن کی گرینڈ جیوری نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔
امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو کریمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم سے متعلق یہ کارروائی ایسے وقت کی جا رہی ہے جب ٹرمپ ایک بار پھر صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے، امریکہ
سابق صدر پر انتخابی مہم کے دوران اداکارہ کو زبان بندی کے لیے رقم دینے کا الزام ہے۔
جیوری کے فیصلے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں جبکہ فردجرم کی کارروائی سیاسی انتقام اور انتخابات میں مداخلت ہے۔ ڈیموکریٹس نے اس بار ناقابل تصور کام کیا ہے۔