کلٹس کی قیمت میں ہونڈا سیوک جیسی کار متعارف


چینی کار ساز کمپنی چیری نے سوزوکی کلٹس کی قیمت میں ہونڈا سیوک جیسی کار متعارف کرا دی۔

چیری نے چین میں ایریزو 5 جی ٹی کو اسپورٹی کمپیکٹ سیڈان کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ پہلی نظر میں، اس کا نیا اسٹائل نرالا اور خوبصورت لگتا ہے۔

کار نیوز چائنا نے حال ہی میں Arrizo 5 GT کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ دیکھنے میں سیوک اور Lexus IS سے ملتی جلتی ہیں۔

کار کے سامنے کے سرے میں ایک ہموار فرنٹ بمپر، اور ایک بہت بڑا ‘Spindle Grille’ ہے جو تمام جدید Lexus ماڈلز میں موجود ہے۔

سائیڈ پروفائل زیادہ تر سیڈان کی طرح ہے۔ اس میں چند کریزیں، گہرے ملٹی اسپوک الائے رِمز ہیں جو ہونڈا سوِک سی سے مشابہت رکھتے ہیں۔

چین میں اس کار کی قیمت کلٹس جتنی رکھی گئی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ کار 34 سے 42 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں