پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو دھوکے بازوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مومن وہ ہے جو ايک سراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، اگر کسی انسان کو لگے ہو کہ کوئی اسے دھوکہ دے رہا ہے تو وہ وقت پر ہی اس سے دور ہو جائے۔
انہوں نے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی زندگی بہت خوبصورت بنائی ہے، ہر انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگی پُرسکون انداز میں گزارے۔ اگر کوئی برائی کرے، دھوکہ دے تو اس سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہیے۔
حریم شاہ کے الزامات پر صندل خٹک کا ردعمل آ گیا
ان کا کہنا تھا کہ آج تک اپنی زندگی کا ہر فیصلہ خود کیا ہے، کسی کو اپنے اوپر مسلط ہونے نہیں دیا۔ میں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتی اور کسی ایسے انسان کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتی جس نے مجھے دھوکا دیا ہو۔
انہوں نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اکیلی ہوں، مجھے کسی کی ضرورت نہیں، میں دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتی ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔