رجسٹرار سپریم کورٹ نے اتحادی جماعتوں کے فریق بننے کی درخواست نہ لی

خواجہ آصف کی نااہلی اپیل کیس کا فیصلہ آج گیارہ بجے | urduhumnews.wpengine.com

سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنےکےخلاف پی ٹی آئی نت سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے بھی کیس میں فریق بننے کے لئے درخواست سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی جس پر رجسٹرار آفس نے ن لیگ،  پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی فریق بننے کی متفرق درخواست لینے سے انکار کر دیا۔

رجسٹرار آفس نے فریق بننے کی درخواست، دوران سماعت عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر اٹارنی جنرل منصورعثمان وزیراعظم شہبازریف سے ملاقات کے بعد  سپریم کورٹ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم  کا ارادہ تھا سپریم کورٹ جائیں لیکن اٹارنی جنرل سے ملاقات کے بعد  نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں