ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان

بارش (rain)

ملک میں کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


ملک بھر میں 28 سے 31 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ و قفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں منگل کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو 29 مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور 31 مارچ تک بالا ئی علاقہ جات پر موجود رہیں گی۔

جس کے باعث 28 سے31 مارچ کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک میں بارش، چھت گرنے سے2 بچے جاں بحق

اس کے علاوہ  اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اورچند مقامات پر موسلادھار بارش/ژا لہ باری کی بھی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق 01 اپریل کو مغربی ہواوں کی ایک اور لہر ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوگی جس کے باعث خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 


متعلقہ خبریں