عمران خان کی اسلام آباد پیشی، غیر متعلقہ افراد احاطہ عدالت میں ممنوع، اسلام آباد پولیس


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران  خان کی اسلام آباد عدالت میں پیشی کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کی زیرصدارت پولیس افسران کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دوران پیشی قانوں کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی جبکہ عدالتی احکامات کی روشنی میں صرف متعلقہ افراد کو عدالتی احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کی فیلڈ نگرانی ایس ایس پی یاسر آفریدی کریں گے دوسری طرف تحریک انصاف کےرہنما  عامرکیانی نے پولیس کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 مقدمات میں عمران خان کی پیشی عبوری ضمانت  کیلئے ہے۔

عمران خان  جوڈیشل کمپلیکس  توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت کے لئے  ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ چیئرمین پی  ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کےلیے آج ہی ڈائری برانچ سےنمبر لگےگا جبکہ عمران خان کے خلاف  تھانہ رمنا، سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لا ہور سے اسلام آبادروانہ ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں