صوبائی وزارتوں میں فاٹا کا کوٹہ مقرر کیا جائے، اسفند یار ولی


چارسدہ: اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہےکہ فاٹا کا انضمام ہمارے بزرگوں کا ارمان تھا، دراصل مخصوص لوگ انضمام سے خوش نہیں تھے کیونکہ یہ ان کے مفادات کے برعکس تھا۔

انہوں نے چارسدہ میں پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے صوبائی وزارتوں میں فاٹا کا کوٹہ مقرر کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ بھولے کہ فاٹا انضمام میں ”فاٹا یوتھ جرگہ” کا بہت اہم کردار رہا، جرگے نے دن رات محنت کرکے انضمام یقینی بنایا، اب بلوچستان کے پختونوں کو ساتھ ملائیں گے اور پختونوں کو ایک بڑی قوت بنائیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ بات سب یاد رکھیں کہ اگراٹھارویں ترمیم کا خاتمہ کیا گیا تو صوبے دو روز بھی نہیں چل سکیں گے اس لیے جو بھی فیصلہ کیا جائے پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے کیونکہ پاکستان کا مفاد سب سے پہلے ہے۔


متعلقہ خبریں