جنوبی پنجاب سے بڑی سیاسی شخصیت و سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق جمشید دستی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
انہوں نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
جمشید دستی نے 2013 کے الیکشن میں قومی اسمبلی میں مظفرگڑھ کے قومی حلقہ 178 کی نمائندگی کی۔ سیاست کا آغاز پیپلز پارٹی میں کیا۔
مارچ 2013ء میں پیپلز جماعت اور پارلیمان سے استعفی دے کر اگلے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی، جس میں حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دی۔