پاکستان میں زلزلہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

earthquake

اسلام آباد:پاکستان میں زلزلہ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ٹوئٹر پر اب تک ارتھ کوئیک کے ٹیگ سے 169 ہزار ٹوئٹ جبکہ زلزلہ کے ٹیگ سے 35 ہزار ٹوئٹ ہو چکے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ نقصان ہوا، یہاں پر 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ملک بھر میں 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا۔


متعلقہ خبریں