عمران خان نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پاور شو کرنیکا فیصلہ، دو ہفتوں کی بات ہے، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خط میں اپنے قتل کی مبینہ سازش سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔

انہوں نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ زمان پارک آپریشن کی تحقیقات کی جائیں۔ حکومت میری سلامتی سے متعلق مکمل غیر سنجیدہ اور سیکیورٹی کی فراہمی سے گریزاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سستا پیٹرول کیسے اور کتنا ملے گا ؟

عمران خان نے مقدمات کی سماعت ویڈیو لنک سے کرنے کی بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 90 سے زائد مقدمات کے باعث مسلسل درخواست کر رہا ہوں کہ بذریعہ ویڈیو لنک میرے مقدمات کی پیروی کی جائے۔

انہوں نے وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قاتلانہ حملے کے بعد عدالتی پیشیوں پر میری زندگی مسلسل خطرات میں ہے اور 18 مارچ کی پیشی کے دوران پیش آنے والے واقعات کی روشنی میں میرے موقف کی حساسیت سمجھی جائے۔


متعلقہ خبریں