لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر 22 کے بجائے 23 مارچ کو جلسہ کرنے پہ غور شروع کردیا ہے۔
کولیگ نے باہر نکلنے کا اشارہ کیا تو سمجھ گیا یہ ٹریپ تھا، میں نے گاڑی باہر نکلوا دی، عمران خان
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جلسے کی تاریخ پر مشاورت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امکان یہی ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مقامی انتظامیہ کو مینار پاکستان پہ 23 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ حکومت نے ابھی تک 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے جب کہ جلسے کے انتظامات کرنے کے لیے بھی کم از کم تین دن درکار ہوں گے۔
شاہ محمود سی ای سی کا اجلاس بلائیں، عمران خان کو عہدے سے فارغ کیا جائے، راجہ ریاض
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ منعقد ہو گا۔