سعودی عرب اور چین نے معاشی اصلاحات کا مطالبہ کر دیا، شیخ رشید

Sheikh Rasheed

راولپنڈی: شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شکرہے زمان پارک سے کلاشکوف نکلی توپ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کواحساس نہیں، غریب ایڑیاں رگڑرگڑکرمررہاہے۔

سعودی عرب اور چین نے پاکستان سے معاشی اصلاحات کا مطالبہ کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار3ماہ تک مذاکرات مکمل نہ کراسکے توڈالر300کاہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ72گھنٹوں میں الیکشن کافیصلہ ہوجائے گا،پھرالیکشن کمیشن جانے اورسپریم کورٹجانے،عمران خان کو طاقت سے نہیں نکالاجا سکتا۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیسز30 اپریل تک ختم کرا لیں ورنہ اصلی اورحقیقی جیل جاناپڑے گا، 90 دن میں نگران حکومت ختم ہوجائے گی۔

13کے ٹولے کے پاس صوبوں میں کاغذات جمع کرانے کے ممبر بھی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ لوگ نواز شریف کا انتظار کرتے کرتے تھک جائیں گے۔


متعلقہ خبریں