سپریم کورٹ میں شہباز شریف کا رویہ سیاسی غلطی ہے، رسول بخش رئیس


اسلام آباد: تجزیہ کار رسول بخش رئیس نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے بارے میں ملا جُلا  تاثر ہے، وہ ملک کے وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے سامنے غصے میں آنے اور سخت الفاط استعمال کرنے کے حوالے سے  ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے رسول بخش رئیس نے کہا کہ نوٹس لینے پر کہا جاتا ہے کہ ہمارے کام میں مداخلت ہورہی ہے، شہباز شریف کا رویہ سیاسی غلطی ہے، شہباز شریف کے غلط  الفاظ اُن کے لیے نقصان دہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کوئی بڑا لیڈر کبھی غصے میں نہیں آتا بلکہ وہ تو برداشت کرتا ہے، عدلیہ  ایک فرد نہیں بلکہ وہ ایک ادارہ ہے اور اقتدار آئین کی وجہ سے ہی ملتا ہے، بیورو کریسی سے من پسند افراد کو اٹھا کر تنخواہیں دینا بددیانتی ہے، شہبازشریف نے کمپنیز میں من مانی تنخواہیں دیں اور اربوں روپے کا بجٹ دے دیا۔

رسول بخش رئیس نے کہا کہ ملک کے چیف ایگزیکٹیو کی بے پناہ طاقت ہے، وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم جو چاہیں کریں ان سے کوئی پوچھ  گچھ  نہیں ہوتی۔


متعلقہ خبریں