عمران خان گرفتار نہیں،نااہل ہو سکتے ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

Faisal wawda

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان گرفتار نہیں ،نااہل ہو سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کی انا کا مسئلہ بنا ہوا ہے اور عوام پس رہے ہیں،عوام پی ڈی ایم کا بوجھ برداشت نہیں کر پارہے،ان کی شکلوں سے عوام تنگ آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ آئین ،قانون اور جمہوریت آپ کو نوگری نہیں دے رہی،سارے چو وں کو صادق ،امین کےسرٹیفکیٹ دیکر بار بار لیکر آرہے ہیں،بنانا ری پبلک کہنے میں بہت دیر نہیں لگے گی،ہم اس طرف آچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کنٹرول سے باہر ہوگیا، قرضے دینے کو کوئی تیارنہیں۔

مزید کہا کہ عمران خان کو بھی اپنی انا چھوڑ کر عدالت میں پیش ہونا چاہئے، انہیں سب سے زیادہ اپنے سانپوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ عمران خان کے اردگرد لوگ ان کی مقبولیت کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔

سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پریس کانفرنسز کم ہوجائیں تو ملک کےحالات تھوڑے بہتر ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لندن پلان پاکستان کو ایسی جگہ لیکر جائےگا جہاں سے پاکستان کا نکلنا مشکل ہوجائےگا،چیف جسٹس اور آرمی چیف مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں