ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے ایک لاکھ 74 ہزار 468 روپے ہے۔
کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے بسکٹ برآمد
دوسری جانب انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 65 پیسے اضافہ ہو گیا ہے اور اس وقت 283 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 85 پیسے رہا۔