خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

عمران خان

سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کو 20 مارچ کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔

خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت کے دوران پراسیکوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی درخواست وارنٹ منسوخی کی مخالفت کی۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ نہیں ہوسکتے، ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے تو دیگر ملزمان کو بھی مستقبل میں یہ فائدہ دیاجائیگا۔


متعلقہ خبریں