بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ خان سلمان خان سے تقریباً تمام انٹرویوز کے دوران ایک سوال ہمیشہ پوچھا جاتا ہے کہ وہ شادی کب کریں گے؟ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے سلمان خان ایک معروف بھارتی اداکارہ سے شادی کے خواہش مند تھے اور وہ ان کے والد سے رشتہ بھی مانگ چکے تھے۔
سوشل میڈیا پر 90 کی دہائی میں لیا گیا سلمان خان کا ایک انٹرویو خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ انکشاف کرتے ہیں کہ وہ جوہی چاولہ سے شادی کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جوہی ایک دلکش اور پیاری لڑکی ہے، میں نے تو ان کے والد سے ان کا ہاتھ بھی مانگا لیکن انہوں نے انکار کردیا، شاید میں ان کے معیار کے مطابق نہیں تھا۔
This salman khan ❤❤ pic.twitter.com/GQP4fffpRu
— Arshi Siddiqui (@Arshi_E_Sid) March 10, 2023