ایکسپائرڈ شیلز میں کیمیکل ملا کر کارکنوں پر استعمال کیا گیا، شاہ محمودقریشی


 پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا ہے کہ ایکسپائرڈ شیلز میں کیمیکل ملا کر ہمارے کارکنوں پر استعمال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ معاملات بہتر کرنے کے لیے راستہ نکالناچاہتے ہیں،ہم قانون کا راستہ اپنارہے ہیں۔یہ حالات بگاڑنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا نے ٹیبل پر رکھی گولیاں اور شیل دیکھ لیں۔کہاجارہاہے پولیس غیر مسلح ہے ، جو کچھ  کارکنوں پر برسایا گیا ہم دکھا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  میں عمران خان سے گفتگو کرنے کے لیے گیا اور ساتھ ہی شیلنگ کا استعمال شروع کر دیا گیا۔میں بات کر رہا تھا، گھر کے لان میں شیلنگ  کی جارہی تھی۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ  پی ٹی آئی کے نہتے کارکنوں پرایکسپائرڈ شیل استعمال کیے جارہے ہیں جن میں کیمیکل بھی ملائے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں