ہم عدالت میں سرنڈر کریں گے، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم عدالت میں سرنڈر کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ کہہ رہا ہے کہ ہم پاکستان کو عمران خان سے پاک کر دیں گے یہ کھلم کھلا عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ہے۔ رانا ثنا اللہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے سامنے سرنڈر کرنے کا مطلب عمران خان کی جان کو خطرے میں ڈالنا ہے اس لیے ہم پولیس کو نہیں عدالت میں سرنڈر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کی اس تحریک میں پہلی گولی عمران خان نے کھائی۔ ہم چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ نوٹس لیں اور زمان پارک میں ہونے والے پولیس آپریشن کو روکا جائے۔ کل عدالت میں کیس لگا ہوا ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیئے۔


متعلقہ خبریں