عمران خان بھاگ رہا ہے، آج گرفتار کر یں گے، 15 دنوں سے بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

شیخوپورہ: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان گرفتاری سے بھاگ رہا ہے، آج عمران خان کو عدالت کے حکم پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں گے۔

جیل جاتا ہوں یا یہ مار دیتے ہیں، آپ نے میرے بغیر جدوجہد کرنی ہے، عمران خان

انہوں نے ن لیگ کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان ایک فتنہ ہے جو ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے، ہم اس فتنہ اورفساد کو بوتل میں بند کریں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان کو ایک پراجیکٹ کے طور پر ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا عمران خان نے ملک میں کبھی جمہوریت کی خدمت نہیں کی، لوگوں کو کہتا ہے جیلیں بھریں اور خود پچھلے 15 دنوں سے بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا عمران خان کو عدالت کے حکم پر گرفتا ر کر کے عدالت میں پیش کریں گے، جب جب بھی بحران آیا نواز شریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالا، نواز شریف پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر گئے۔

زمان پارک میں پولیس افسر یا جوان کو گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران خان ہو گا، مریم نواز

ن لیگ کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا موجودہ مشکلات آئی ایم ایف کی پیدا کردہ ہیں۔


متعلقہ خبریں