پی ٹی آئی کا دفعہ 144 کیخلاف عدالت جانے کا اعلان


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم اپنی انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں اور آج سے کاغذات نامزدگی بھی جمع ہونے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج تحریک انصاف کی ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعوان صبح الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے اور چیف الیکش کمشنر سے کہیں گے کہ دفعہ 144 کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی سی لاہور کی پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دفعہ 144 کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے کیونکہ پرامن ریلی پر بندش کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انتخابات سے فرار اور تصادم چاہتی ہے۔


متعلقہ خبریں