شمالی، جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے

ISPR

سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران  5 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج اپنی سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 9 دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں